Karnataka Launches Police Constable Training Program for Minority Youth اقلیتی طلبہ کے لیے پولیس تربیتی پروگرام، درخواستیں طلب

 اقلیتی نوجوانوں کے لیے سنہری موقع

پولیس کانسٹیبل تربیتی پروگرام کا اعلان، آن لائن درخواستیں شروع

بنگلورو، 26 مارچ (حقیقت ٹائمز)

محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف منارٹیز نے سال 2025-26 کے لیے اقلیتی طلبہ کے لیے رہائشی پری ایگزامینیشن پولیس کانسٹیبل تربیتی پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مسلم، کرسچین، جین، بدھسٹ، سکھ اور پارسی برادری سے تعلق رکھنے والے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یہ تربیتی پروگرام امیدواروں کو پولیس کانسٹیبل تقرری امتحان کی بہتر تیاری کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد اقلیتی طبقات کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اعلامیہ کے مطابق درخواستوں کی وصولی کا آغاز 26.03.2026 سے ہو چکا ہے، جبکہ آخری تاریخ 31.03.2026 مقرر کی گئی ہے۔ درخواست دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ریاست کرناٹک کے مستقل باشندہ ہوں اور پی یو سی سال دوم یا اس کے مساوی امتحان میں کامیاب ہو چکے ہوں۔ امیدوار کی عمر کم از کم 18 سال اور زیادہ سے زیادہ 27 سال ہونی چاہیے (آخری تاریخ کے مطابق)، جبکہ مرکزی یا ریاستی سرکاری ملازمت میں خدمات انجام دینے والے افراد اس اسکیم کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔محکمہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق امیدوار ڈائریکٹوریٹ آف منارٹیز کی سرکاری ویب سائٹ

 https://dom.karnataka.gov.in

 پر دستیاب فارم کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے متعلقہ ضلع کے اقلیتی بہبود دفتر سے رابطہ کرنے یا ہیلپ لائن نمبر 8277799990 پر رجوع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس تربیتی پروگرام کے ذریعے اقلیتی نوجوانوں کو مسابقتی امتحانات میں کامیابی کے لیے درکار رہنمائی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے ان کے مستقبل کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

https://dom.karnataka.gov.in

0/Post a Comment/Comments