سرکاری آسامیوں پر بھرتیاں، اقلیتی کمیشن کا اہم جاب نوٹیفکیشن
مارچ تا اپریل درخواستوں کی آخری تاریخیں مقرر، نوجوانوں کیلئے سنہرا موقع
بنگلور، 26 مارچ (حقیقت ٹائمز)
کرناٹک اسٹیٹ مائنارٹیز کمیشن نے سرکاری ملازمتوں کے حوالے سے ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق مختلف محکموں میں کل 9,916 آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ بھرتیاں ریاست اور مرکزی اداروں کے مختلف شعبوں میں کی جائیں گی، جن کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخیں مارچ سے اپریل 2026 تک مقرر کی گئی ہیں۔جس کے مطابق کوپل ہیلتھ سوسائٹی: کلینیکل سائیکالوجسٹ (6 عہدے) ،بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ (BEML): انجینئر اور منیجر (13 عہدے) – آخری تاریخ 30 مارچ ,کلبُرگی اربن ڈیولپمنٹ سیل: سول سروس سے متعلق 42 عہدے – آخری تاریخ یکم اپریل ،مدراس فرٹیلائزرز لمیٹڈ: ٹیکنیکل اسسٹنٹ ٹرینی (43 عہدے) – آخری تاریخ 5 اپریل ،انڈین نیوی: اگنی ویر بھرتی – آخری تاریخ 6 اپریل ،داونگیرے ڈپٹی کمشنر آفس: مختلف سول عہدے ،بینک نوٹ پیپر مل انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ: اسسٹنٹ منیجر (2 عہدے)، یادگیر ای کورٹ: پراسیس سرور اور چپراسی (9 عہدے)، یو آر راؤ سیٹلائٹ سینٹر: سائنسدان/انجینئر اور میڈیکل آفیسر (10 عہدے) ،انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ: لیگل کنسلٹنٹ اور ینگ پروفیشنلز (10 عہدے)، ہائی کورٹ آف کرناٹک: اسسٹنٹ کورٹ سیکریٹری (70 عہدے) – آخری تاریخ 15 اپریل ،سشسترا سیما بل: کانسٹیبل (827) اور ہیڈ کانسٹیبل (233) – آخری تاریخ 19 اپریل ،ہیوی وہیکل فیکٹری، اوڈی: اپرنٹس (450 عہدے) – آخری تاریخ 20 اپریل ، دھارواڑ ہیلتھ سوسائٹی: میڈیکل آفیسر (9 عہدے)،کرناٹک اسٹیٹ پولیس: کانسٹیبل اور سب انسپکٹر (8176 عہدے) – آخری تاریخ 25 اپریل ،رائٹس لمیٹڈ: اسسٹنٹ منیجر (فنانس) – آخری تاریخ 27 اپریل ،ہے ۔ان آسامیوں کے لیے تعلیمی قابلیت 10ویں جماعت سے لے کر ڈگری، ڈپلومہ، انجینئرنگ، ایم بی بی ایس، ایم ٹیک، پی ایچ ڈی اور دیگر پیشہ ورانہ اسناد تک مختلف رکھی گئی ہے۔امیدوار متعلقہ محکموں کی سرکاری ویب سائٹس کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ مزید معلومات اور نوٹیفکیشن کے لیے کرناٹک اسٹیٹ مائنارٹیز کمیشن کی ویب سائٹ وزٹ کی جا سکتی ہے۔یہ بھرتی مہم بے روزگار نوجوانوں کے لیے ایک بڑا موقع ہے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی درخواستیں جمع کرائیں اور مکمل معلومات کے لیے سرکاری ویب سائٹس کا باقاعدہ جائزہ لیتے رہیں۔
Post a Comment