Eid-ul-Fitr to be Celebrated on March 21 چاند نظر نہیں آیا، ہفتہ کو عیدالفطر

کرناٹک میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان

عیدالفطر 21 مارچ کو منانے کا فیصلہ

بنگلور، 19 مارچ (حقیقت ٹائمز)

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرناٹک، بنگلور نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر بروز ہفتہ 21 مارچ 2026 کو منائی جائے گی۔ یہ فیصلہ آج مؤرخہ 29 رمضان المبارک 1447 ہجری مطابق 19 مارچ 2026 بروز جمعرات منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔کمیٹی کے کنوینر مولانا مفتی ڈاکٹر مقصود عمران رشادی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ماہانہ اجلاس نمازِ مغرب کے بعد دارالاوقاف، کننگھم روڈ، بنگلور میں زیر صدارت مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی منعقد ہوا، جس میں شہر و ریاست کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کا جائزہ لیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر بنگلور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا اور کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی تصدیق نہیں ہوئی، جبکہ بیرونِ ریاست سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی مستند اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پھلواری شریف پٹنہ، دہلی، غازی پور اور سلطان گنج پٹنہ سمیت مختلف مقامات سے عدمِ رؤیت کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ان تمام اطلاعات کا جائزہ لینے کے بعد اجلاس میں موجود علمائے کرام نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ یکم شوال المکرم 1447 ہجری بروز ہفتہ 22 مارچ 2026 کو ہوگی اور اسی دن عیدالفطر منائی جائے گی۔اجلاس میں متعدد علمائے کرام شریک رہے جن میں حضرت مولانا عبدالقادر شاہ، مولانا اعجاز احمد ندوی، مولانا قاری محمد ذوالفقار رضا نوری اور مولانا سید منظور رضا عابدی سمیت دیگر شامل تھے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس متفقہ اعلان پر عمل کرتے ہوئے عیدالفطر کی تیاری کریں۔

0/Post a Comment/Comments