Waqf Council Provides Financial Aid to Cancer Patient کینسر مریضہ کو وقف کونسل کی مدد

کینسر کی مریضہ کے علاج کے لیے وقف کونسل کی مالی مدد

عبدالغنی طاہر نے متاثرہ خاندان کے حوالے امدادی چیک کیا

چنگری 12 مارچ (الطاف رضوی)

تعلقہ کے قصبہ آلور کے رہائشی سبحان صاحب کی زوجہ سیما بانو، جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، ان کے علاج کے لیے ریاستی وقف کونسل کی جانب سے مالی تعاون فراہم کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ریاستی وقف کونسل کے رکن عبدالغنی طاہر نے سیما بانو کے علاج معالجے کے لیے 75 ہزار روپے کا چیک ان کے حوالے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وقف کونسل ضرورت مند اور مستحق افراد کی مدد کے لیے ہمیشہ آگے آتی رہی ہے اور آئندہ بھی ایسے مریضوں کی مدد جاری رکھی جائے گی۔مقامی افراد نے اس انسانی ہمدردی کے جذبے پر ریاستی وقف کونسل اور عبدالغنی طاہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی مدد سے مریضہ کے علاج میں سہولت حاصل ہوگی۔

0/Post a Comment/Comments