عید کی خوشیوں میں ادب و نعت کا رنگ
بنگلور میں عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام
بنگلور، 20 مارچ (حقیقت ٹائمز)
ادارہ محفل کی جانب سے عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر ایک عید ملن نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ذمہ داران نے عوام خصوصاً اہلِ ادب کو شرکت کی دعوت دی ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق یہ بابرکت تقریب بروز پیر، 23 مارچ 2026ء کو شام 6 بجے ڈاکٹر ممتاز احمد خان میموریل ہال، الامین کمبل پوش اسکول، بنگلور میں منعقد ہوگی۔ اس مشاعرہ کی صدارت جناب مبین منور، صدر نعت اکادمی فرمائیں گے۔تقریب میں مہمانانِ خصوصی کے طور پر جناب محمد عبید اللہ شریف، صدر انجمنِ ترقی اردو ہند کرناٹک، جناب سید اشرف، نائب صدر انجمنِ ترقی اردو ہند کرناٹک، جناب اعجاز علی جوہری، صدر ہندوستانی اردو منچ، ڈاکٹر آر عبدالحمید، الحاج باباجی صاحب، جناب محمد فاروق حبان رحیمی، جناب غفران امجد، محترمہ شائستہ یوسف، جناب اسجد بنارسی، جناب مجاہد احمد عمری، جناب انہر سعودی، جناب ثناء ساگر، جناب عبداللہ نادر عمری اور جناب سید عابد اسلم شریک ہوں گے۔ذمہ دارانِ ادارہ محفل نے اس موقع پر تمام اہلِ ذوق اور شائقینِ نعت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس روحانی و ادبی نشست میں شرکت کر کے محفل کو کامیاب بنائیں۔یہ اعلان نیازالدین نیاز صدر، منیر احمد جامی سکریٹری اور سلیم احمد خان نائب معتمد کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
Post a Comment