کلبُرگی اور دہلی کے درمیان خصوصی ٹرینوں کا اعلان
حضرت نظام الدین روٹ پر 26 فروری اور یکم مارچ کو اضافی سروس دستیاب
کلبُرگی، 25 فروری (نامہ نگار)
انڈین ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر کلبُرگی اور حضرت نظام الدین (دہلی) کے درمیان خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 26 فروری کو ٹرین نمبر 01301 کلبُرگی سے حضرت نظام الدین کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ یکم مارچ کو ٹرین نمبر 01302 حضرت نظام الدین سے کلبُرگی کے لیے چلائی جائے گی۔ڈی آر ایم، سولہاپور ڈویژن کے مطابق مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ریل ون ایپلی کیشن کے ذریعے ریزرویشن، بکنگ، اسٹاپیج اور اوقاتِ روانگی و آمد کی تفصیلات چیک کریں۔ریلوے حکام نے مسافروں کو بروقت معلومات حاصل کر کے سفر کی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
Post a Comment