کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ لطیف نے عہدہ سنبھال لیا
چیئرمین ڈاکٹر سید محمد علی الحسینی کی مبارکباد، شفاف اور مؤثر انتظام کی امید
بنگلورو 23 فروری (حقیقت ٹائمز)
ریاستی وقف بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ لطیف (کے اے ایس) نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سید محمد علی الحسینی نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔چیئرمین نے کہا کہ جناب شیخ لطیف اپنی وسیع انتظامی صلاحیتوں اور تجربے کی بدولت وقف بورڈ کے امور کو مؤثر، منظم اور شفاف انداز میں آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں وقف املاک کے تحفظ، ترقی اور بہتر نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بورڈ کی ذمہ داریوں کو دیانت داری اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں گے اور وقف جائیدادوں کے تحفظ کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دیں گے۔انتظامی حلقوں میں اس تقرری کو ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے وقف بورڈ کے کام کاج میں مزید بہتری اور تیزی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔جناب شیخ لطیف تجربہ کار اور دیانتدار افسر کے طور پر مشہور ہیں ،جنہوں نے مختلف اقلیتی محکموں کے علاوہ دیگر محکموں میں بھی خدمات انجام دی ہیں اور اقلیتی مسائل کی یکسوئی میں سرگرم رہتے ہیں ۔
Post a Comment