KSRTC Announces Free Driving Training for Minorities اقلیتوں کے لیے مفت ڈرائیونگ تربیت کا اعلان

کے ایس آر ٹی سی کا اقلیتی طبقہ کے لیے مفت ڈرائیونگ تربیت پروگرام

رہائش و طعام کے ساتھ لائسنس کی سہولت، 23 مارچ سے آغاز


بنگلورو 24 فروری (حقیقت ٹائمز)

کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کے مرکزی دفتر، بنگلورو کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق اقلیتی ڈایرکٹوریٹ کے تعاون سے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لیے ہلکی اور بھاری گاڑیوں کی مفت ڈرائیونگ تربیت اور لائسنس کی فراہمی کا خصوصی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پی۔ایم۔ اجئے اسکیم کے تحت حکومتِ کرناٹک کے محکمہ سماجی بہبود کے اشتراک سے درج فہرست ذات (ایس سی) سے تعلق رکھنے والے 500 مستفیدین کو بھاری گاڑی چلانے کی تربیت دی جا رہی ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے تعاون سے انہیں ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔ یہ تربیتی عمل کارپوریشن کے مختلف مراکز میں جاری ہے اور اس پر امیدواروں کی جانب سے مثبت ردِ عمل سامنے آیا ہے۔اسی طرز پر اب اقلیتی برادریوں کے امیدواروں کو بھی بھاری اور ہلکی گاڑیوں کی ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ محکمہ اقلیتی امور نے اس مقصد کے لیے مالی تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔پریس نوٹ کے مطابق مسلم، عیسائی، سکھ، جین، بدھ اور پارسی برادری سے تعلق رکھنے والے 18 سے 45 سال عمر کے وہ امیدوار جو ایس ایس ایل سی (دسویں جماعت) کامیاب ہوں، اس ایک ماہ کے مفت تربیتی پروگرام کے لیے اہل ہوں گے۔ تربیت کے دوران قیام و طعام کی سہولت بھی بلا معاوضہ فراہم کی جائے گی۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنے قریب واقع کارپوریشن کے تربیتی مراکز — ملولی، مالور، ہاسن، چکمگلور اور ہولالیرے — سے براہِ راست رجوع کر سکتے ہیں یا آن لائن پورٹل کے ذریعے اندراج کروا سکتے ہیں۔تربیتی پروگرام کا آغاز 23 مارچ 2026 سے متوقع ہے۔ مزید معلومات کے لیے درج ذیل فون نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

7760990133 / 7019637406

7760990277 / 7619343405 / 9663266889

8904045818 / 9686684655

9902863142 / 7349103222

7019072560 / 9740027655

یہ اعلان کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اکرم پاشاہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

https://ksrtcjobs.karnataka.gov.in/mwd.php

2/Post a Comment/Comments

  1. Gulbarga ke leye hai ye Scheme ya kahi aur ke leye

    ReplyDelete
  2. KSRTC FREE DRIVING TRAINING GULBARGA / KALABURAGI ME KAHA HAI....

    ReplyDelete

Post a Comment