سکندرآباد–ایل ٹی ٹی دورنتو ایکسپریس نئی کوچ ترتیب کے ساتھ چلائی جائے گی
20 کوچز پر مشتمل ترمیم شدہ ریک اپریل سے نافذ العمل ہوگا
گلبرگہ، 25 فروری (نامہ نگار)
سنٹرل ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ ریل گاڑی نمبر 12219 / 12220 لوکمانیہ تلک ٹرمینس–سکندرآباد–لوکمانیہ تلک ٹرمینس دورنتو ایکسپریس کو ترمیم شدہ کوچ ترتیب کے ساتھ چلایا جائے گا۔ یہ اطلاع ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس میں مرکزی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر ڈاکٹر سوپنل نیلا نے ایک پریس ریلیز میں دی۔ترمیم شدہ ترتیب کے مطابق ٹرین میں درج ذیل کوچ شامل ہوں گے، جن میں ایک فرسٹ اے سی ،چار اے سی ٹو ٹائر،بارہ اے سی تھری ٹائر دو جنریٹر کار ،ایک پینٹری کار ۔اس طرح ٹرین میں کل 20 کوچ ہوں گے۔ٹرین نمبر 12219 لوکمانیہ تلک ٹرمینس–سکندرآباد دورنتو ایکسپریس 25 اپریل 2026 سے ایل ٹی ٹی سے ترمیم شدہ ترتیب کے ساتھ روانہ ہوگی۔ٹرین نمبر 12220 سکندرآباد–لوکمانیہ تلک ٹرمینس دورنتو ایکسپریس 24 اپریل 2026 سے سکندرآباد سے نئی ترتیب کے ساتھ چلائی جائے گی۔ریلوے حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ ٹرین کے اوقات اور اسٹاپیجز کی تفصیلات کے لیے انڈین ریلوے کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کریں یا این ٹی ای ایس ایپ کا استعمال کریں۔
Post a Comment