ریاستی سطح پر اہم انتظامی تقرریاں
سلمیٰ کے۔ فہیم محکمۂ محنت کی سکریٹری مقرر، قبائلی بہبود کا اضافی چارج بھی سونپا گیا
بنگلور، 7 جنوری (حقیقت ٹائمز)
ریاستی حکومت نے ایک اہم انتظامی فیصلے کے تحت سلمیٰ کے۔ فہیم، آئی اے ایس (2006 بیچ) کو فوری اثر سے محکمۂ محنت کی سکریٹری مقرر کر دیا ہے۔ واپس لیتے ہوئے ذمہ داری سنبھالیں گی۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق، سلمیٰ کے۔ فہیم جو اس وقت تعیناتی کی منتظر تھیں، کو مستقل احکامات تک اس عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں محکمۂ قبائلی بہبود کے سکریٹری کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔ دوسری جانب، کناگا والی ایم، آئی اے ایس (2010 بیچ) کو فوری اثر سے محکمۂ خوراک، شہری رسد، صارفین امور اور لیگل میٹرولوجی کی سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ مزید برآں، کناگا والی ایم کو کرناٹک اسٹیٹ میڈیکل سپلائز کارپوریشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔انتظامی حلقوں میں سلمیٰ کے۔ فہیم کی تقرری کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ محکمۂ محنت اور قبائلی بہبود دونوں ہی سماجی انصاف اور فلاحی پالیسیوں کے نفاذ کے اعتبار سے نہایت حساس اور اہم محکمے سمجھے جاتے ہیں۔
Post a Comment