خلاء سے مکہ کی نورانی جھلک — کعبہ فلک بوس روشنی کی طرح جگمگاتا ہوا
ناسا کے خلا نورد کی لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی
نئی دہلی / مکہ مکرمہ/ 4 دسمبر— (حقیقت ٹائمز)
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے لی گئی ایک غیر معمولی تصویر نے دنیا بھر میں سوشل میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس میں مکہ مکرمہ کا کعبہ 400 کلومیٹر کی بلندی سے ایک درخشاں نقطے کی طرح روشن دکھائی دیتا ہے۔ناسا کے خلاء نورد ڈان پیٹٹ نے یہ تصویر اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "مکہ مکرمہ کا خلائی منظر— درمیانی حصہ میں روشن نقطہ کعبہ ہے، جو زمین سے خلا تک اپنی روشنی بکھیرتا ہے۔"ڈان پیٹٹ، جو ستمبر 2024 سے اپریل 2025 تک آئی ایس ایس مشن پر تعینات رہے، خلا سے زمین کی فوٹوگرافی میں نام رکھتے ہیں۔ انہوں نے اسٹیشن کے کپولا ونڈو سے ہائی ریزولوشن نیکون کیمرے کے ذریعے یہ نظارہ محفوظ کیا۔

تصویر میں مکہ شہر کی گھاٹیوں میں بسی شہری آبادی، اس کے درمیان شاندار مسجد الحرام اور مرکز میں موجود کعبہ روشنی کے ایک روشن ترین محور کے طور پر نمایاں دکھائی دیتا ہے۔ماہرین کے مطابق مسجد الحرام کے گرد موجود 24/7 بلند روشنی کے مینار، جدید اسپاٹ لائٹس اور کعبہ کی جانب مسلسل پڑنے والی روشنی اسے خلا تک قابلِ مشاہدہ بنا دیتی ہے۔ خلائی اسٹیشن کی 28,000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تصویر کے زوایوں کو اور بھی دلکش بناتی ہے۔ڈان پیٹٹ طویل ایکسپوژر تصویریں لینے کے ماہر ہیں، جس کی مدد سے انہوں نے شہر کی شاہراہیں، پہاڑی راستے اور مسجد الحرام کے گرد کا منظر بے حد واضح انداز میں محفوظ کیا۔
Post a Comment