الکل پریمیئر لیگ سیزن 8 کا 6 دسمبر کو شاندار افتتاح
مقبول فلمی ستاروں کی شرکت، باصلاحیت کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کا نیا موقع
الکل5 دسمبر (سلیمان چوپدار)
ہنگند اسپورٹس اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن اور کرناٹک ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام الکل پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن 8 کا افتتاح 6 دسمبر کو بڑے پیمانے پر کیا جائے گا۔ اس موقع پر معروف فلمی اداکارائیں رچیتا رام، راگنی اور اداکار دھَننجے افتتاحی تقریب میں شمع روشن کریں گے۔تنظیم کے صدر اور رکن اسمبلی وجے آنند کاشپنور نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 10 سالوں سے اس ٹورنامنٹ کے ذریعے چھوٹے شہروں اور گاؤں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ اس بار بھی ٹورنامنٹ کو انڈین پریمیئر لیگ کی طرز پر بڑے پیمانے پر منعقد کیا جا رہا ہے۔کاشپنور نے بتایا کہ پہلا انعام: 2 لاکھ روپے + ٹرافی ،دوسرا انعام: 1 لاکھ روپے اور تیسرا انعام: 50 ہزار روپے دیا جائے گا ۔ہر میچ میں مین آف دی میچ ،بیسٹ بالر اور بیسٹ بیٹسمین کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے۔جبکہ ٹورنامنٹ کے آخر میں مین آف دی سیریز کو ایک موٹر بائیک بطور انعام پیش کی جائے گی۔اس آئی پی ایل سیزن 8 میں 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، اور مقابلے ایک ماہ تک جاری رہیں گے۔ میچز وجئے مہانتیش ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز گراؤنڈ اور ویر مَنی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے، جہاں کھلاڑیوں اور عوام کے لیے تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔کاشپنور نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کھلاڑیوں کی بولی (بڈنگ) کے دوران ٹیم مالکان نے بہترین کھلاڑیوں کو 10 ہزار، 15 ہزار اور 24 ہزار تک کی قیمتوں میں خریدا۔ اس سیزن میں اعلیٰ معیار کے کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹورنامنٹ مزید دلچسپ اور سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔
Post a Comment