Energy Minister KJ George Inaugurates BESCOM New Office in Whitefield بیسکام وائٹ فیلڈ دفتر کا افتتاح، جارج کا خطاب

وائٹ فیلڈ میں بیسکام کے نئے دفتر کا افتتاح

وزیر توانائی جے جارج نے صارفین کو بہتر سہولیات کی یقین دہانی کرائی

بنگلورو، 5 دسمبر (حقیقت ٹائمز)

وزیر توانائی کے جے جارج نے جمعہ کے روز بیسکام  کے وائٹ فیلڈ ڈویژن اور ای-4 سب ڈویژن کے نئے دفتر کی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس سے قبل دونوں دفاتر کرایے کی عمارتوں میں کام کر رہے تھے۔افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کے جے جارج نے کہا کہ نیا دفتر اِمّڈی ہلّی مین روڈ، گاندھی پورہ میں تعمیر کیا گیا ہے جس سے صارفین کو بہتر اور آسان سہولتیں مہیا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ “وائٹ فیلڈ شہر کے اہم ترین علاقوں میں سے ایک ہے جہاں 3,88,917 سے زائد صارفین ہیں۔ 

نئی عمارت سے نہ صرف انتظامی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ بیسکام کی تمام خدمات تیزی سے فراہم کی جاسکیں گی۔”وزیر موصوف نے اس زمین کے حصول میں تعاون کرنے پر ایم ایل اے منجولا اروِند لمباولی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مہادیوپورہ حلقہ کی ایم ایل اے منجولا اروِند لمباولی، محکمہ توانائی کے  پرنسپل سکریٹری گورَو گپتا، بیسکام کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر این۔ شیوشنکر، ٹیکنیکل ڈائریکٹر ایچ۔ جے۔ رمیش اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

0/Post a Comment/Comments