کے آئی اے ڈی بی کی نئی عمارت کا افتتاح
وزیراعلیٰ سدارامیا کو دو کروڑ روپے کا ڈیوڈنڈ بھی پیش
بنگلورو، 5 دسمبر (حقیقت ٹائمز)
وزیراعلیٰ سدارامیا نے آج شہر کے گاندھی نگر میں کرناٹک انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ بورڈ (کے آئی اے ڈی بی) کی نئی کثیرالمنزلہ عمارت کا افتتاح کیا۔ یہ جدید عمارت آچاریہ تلسی مارگ پر 32 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے، جس میں ترقیاتی سہولیات اور جدید انفراسٹرکچر کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔عمارت مجموعی طور پر 2,618 مربع میٹر رقبے پر مشتمل ہے، جس میں دو بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور، پانچ منزلیں اور ایک ٹیرس فلور شامل ہے۔ لور بیسمنٹ میں 58 گاڑیوں جبکہ اپر بیسمنٹ میں 38 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش رکھی گئی ہے۔افتتاحی تقریب میں نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران وزیر برائے بھاری و متوسط صنعت ایم بی پاٹل نے کے آئی اے ڈی بی کی جانب سے دو کروڑ روپے کا ڈیوڈنڈ وزیراعلیٰ سدارامیا کے ریلیف فنڈ کے حوالے کیا۔یہ عمارت اس وقت منظور ہوئی تھی جب آر وی دیش پانڈے صنعتی وزیر تھے۔ ادارے کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اس موقع پر خصوصی طور پر سَنمان کیا گیا۔تقریب میں محکمۂ صنعت کے پرنسپل سکریٹری سیلوا کمار، کے آئی اے ڈی بی کے سی ای او ڈاکٹر مہیش اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
Post a Comment