الحاج آر۔ ایم۔ سلیم کا انتقال، چکمگلور کی معروف شخصیت خالقِ حقیقی سے جا ملے
تاجران مسجد کے متولی اور سماجی رہنما کی مغفرت کے لیے مدینہ منورہ میں خصوصی دعا
چکمگلور، 5 دسمبر
انتہائی رنج و افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ چکمگلور کی معزز و معروف شخصیت الحاج آر۔ ایم۔ سلیم (آر۔ ایم۔ صمد اینڈ سنس، متولی مسجد تاجران) کل 4 دسمبر کو حرکتِ قلب بند ہوجانے کے باعث وفات پا گئے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔
مرحوم دیانت، سماجی خدمات اور تجارت کے میدان میں ایک ممتاز مقام رکھتے تھے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جنتُ الفردوس میں جگہ نصیب کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ مغرب مسجد لبابین، شاہ ولی اللہ، بنگلورو میں ادا کی جائے گی۔تدفین ٹیانیری روڈ قبرستان، بنگلورو میں ہوگی۔مدینہ منورہ میں مسجدِ نبویؐ شریف میں مرحوم کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ جس میں الحاج محمد دستگیر شریف (فیروز نشیمن) ،الحاج محمد حنیف، صدر خدام ویلفیئر چیریٹیبل ٹرسٹ ،الحاج شیخ فرید الدین، ایڈیٹر (چکمگلور) نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔
شریکِ غم:
فیروز نشیمن، چکمگلور
Post a Comment