National Unity Mushaira in Hassan ہاسن میں مشاعرہ، یکجہتی کا پیغام

کرناٹک اردو اکادمی کا قومی یکجہتی کل ہند مشاعرہ

 تاج کنونشن ہال، ہاسن میں 18 دسمبر کو منعقد ہوگا

بنگلورو/ ہاسن 16 دسمبر (حقیقت ٹائمز)

 کرناٹک اردو اکادمی کے زیر اہتمام ’’قومی یکجہتی کل ہند مشاعرہ ‘‘ بتاریخ18 دسمبر 2025،بمقام تاج کنونشن ہال،80 فٹ روڈ ہاسن رات 9 بجے منعقد ہے۔ مشاعرہ کی صدارت مولانا محمد علی قاضی چیرمین کرناٹک اردو اکادمی کریں گے۔ مہمانانِ اعزازی منیر احمد جامی بنگلور، سید سجاد پاشاہ ہاسن، سید کبیر احمد کبیر ہاسن ہوں گے۔ منیر احمد جامی بنگلور، طالب شولاپوری مہاراشٹرا، ڈاکٹر فرزانہ فرح بھٹکل، ابراہیم ساگر مہاراشٹرا، رفیق سرور مالیگاؤں، ارشاد انجم مہاراشٹرا، ریشمہ طلعت شبنم کولار، ظہیر کانپوری یو پی، رحمت اللہ رحمت شیموگہ، نصرت رحیم چکمگلور، الطاف ضیاء مالیگاؤں، ثاقب جنیدی کڈچی، سید کبیر احمد کبیر ہسن، عالم نظامی ممبئی، احمد پاشاہ ساغر بلگام اور لطف اللہ مسرور دلوی ہاسن اپنا کلام پیش کریں گے۔ ڈاکٹر اختر سعیدہ خانم رکن کرناٹک اردو اکادمی کنوینر مشاعرہ ہیں۔ تمام باذوق اور ادب نواز خواتین و حضرات سے مشاعرہ میں بروقت شرکت فرما نے اور اردو زبان و ادب سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کرنے کی ایس اعجاز پاشاہ رجسٹرار کرناٹک اردو اکادمی نے گزارش کی ہے ۔

0/Post a Comment/Comments