Haj 2026: Third Waiting List Released; 4,375 Pilgrims Selected, 500 Under Mahram Quota ادائیگی اور تصدیقِ دستاویزات کی سخت ہدایات بھی شامل

حج 2026 کے لیے تیسری ویٹنگ لسٹ جاری — 4,375 عازمین کو موقع، محرَم کوٹہ کے 500 مستحقین بھی منتخب

ادائیگی کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر؛ حج کمیٹی کا اہم اعلان

ممبئی/نئی دہلی، 4 دسمبر (حقیقت ٹائمز) 

حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2026 (1447 ہجری) کے لیے تیسری ویٹنگ لسٹ جاری کرتے ہوئے 4,375 مزید عازمین کو موقع فراہم کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی محرَم کوٹہ کے تحت 500 عازمین کے انتخاب کا اعلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کمیٹی نے تمام منتخب افراد کو ہدایت دی ہے کہ وہ 15 دسمبر 2025 تک اپنی پہلی اور دوسری قسط جمع کر دیں، بصورتِ دیگر ان کی نشست منسوخ سمجھی جائے گی۔

تیسری ویٹنگ لسٹ — 4,375 عازمین منتخب  

حج کمیٹی کے مطابق، مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ویٹنگ لسٹ زمرے کے عازمین کو عارضی طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ فہرست میں شامل چند بڑی ریاستیں اور ویٹنگ نمبر یوں ہیں:

دہلی: 1288 تا 1475

کرناٹک: 3634 تا 5562

گجرات: 4679 تا 5173

کیرلا: 3286 تا 4783

مدھیہ پردیش: 2634 تا 2896

مہاراشٹر: 7844 تا 9285

تمل ناڈو: 2433 تا 2761

تلنگانہ: 2849 تا 3733

کمیٹی نے واضح کیا کہ اس مرحلے پر شارٹ حج کی ترجیح پر کوئی رعایت نہیں دی گئی۔ اس کی منظوری ہر ایمبارکیشن پوائنٹ پر نشستوں کی دستیابی کے مطابق بعد میں دی جائے گی۔

ادائیگی کی ہدایت — 15 دسمبر آخری  تاریخ

تمام منتخب عازمین کو کل رقم 2,77,300 روپے جمع کرانی ہے، جس میں پہلی قسط: 1,52,300 روپے اور دوسری قسط: 1,25,000 روپے شامل ہیں ۔ادائیگی درج ذیل طریقوں سے کی جا سکتی ہے:1. آن لائن ادائیگی

حج کمیٹی ویب سائٹ:

 https://hajcommittee.gov.in

حج سیوا ایپ ،کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ یا نیٹ بینکنگ

2. بینک کے ذریعے ادائیگی

ایس بی آئی یا یونین بینک کی کسی بھی برانچ میں مخصوص پی ان سلِپ کے ذریعے جمع کراتے وقت بینک ریفرنس نمبر لازمی درج کریں۔جمع کرائی گئی رقم کی رسید اور دیگر دستاویزات 20 دسمبر 2025 تک اپ لوڈ کرنا لازمی ہے۔ ضروری دستاویزات (20 دسمبر تک)، دستخط شدہ حج درخواست فارم (ایچ اے ایف) ،حلف نامہ، انڈرٹیکنگ، پاسپورٹ ڈیکلریشن ،بینک رسید/آن لائن رسید ،میڈیکل اسکریننگ و فٹنس سرٹیفکیٹ۔ریاستی حج کمیٹیاں موصول ہوتے ہی تمام دستاویزات مرکزی پورٹل پر اپ لوڈ کریں گی۔

محرَم کوٹہ 2026 — 500 مستحقین کا انتخاب مکمل

حج 2026 کے محرَم کوٹہ کے لیے کمیٹی کو 957 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 881 درخواستیں اہل پائی گئیں۔چونکہ درخواست دہندگان کی تعداد 500 نشستوں سے زیادہ تھی، اس لیے ڈیجیٹل رینڈم سلیکشن /قرعہ اندازی کی بنیاد پر انتخاب کیا گیا۔منتخب اور ویٹنگ لسٹ میں شامل تمام افراد تفصیلات کمیٹی کی ویب سائٹ پر چیک کر سکتے ہیں۔محرَم کوٹہ کے منتخب عازمین کے لیے بھی ادائیگی کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہی ہے۔

حج کمیٹی کی سخت ہدایت

 کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شانواس سی، نے تمام ریاستی کمیٹیوں کو ہدایت دی ہے کہ عازمین کی دستاویزات فوری پورٹل پر اپ لوڈ کریں ،مقررہ تاریخوں کی سختی سے پابندی کرائی جائے ،کسی بھی تاخیر کی صورت میں نشست کینسل کر دی جائے گی

0/Post a Comment/Comments