GST Slump Hits Karnataka: Siddaramaiah Blasts Modi, Kumaraswamy سدارامیا کا مودی و کماراسوامی پر طنز، مرکزی وعدوں پر سوال
byHAQEEQAT TIMES (Administrator)-0
اہندا کی تشکیل میری جدوجہد ۔ضمانتی اسکیمیں عوام کی امانت
میکے داتو تاخیر، جی ایس ٹی میں 12 ہزار کروڑ نقصان اور کانگریس کارکن کے قتل پر سدارامیا کا شدید ردعمل
ہاسن، 6 دسمبر (حقیقت ٹائمز)
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے اہندا طبقے کی تنظیم اور تقویت میں بنیادی کردار ادا کیا ہے، اب کماراسوامی یہ بتائیں کہ انہوں نے منڈیا کے لئے کیا کیا؟”۔وہ آج ہاسن میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔سدارامیا نے کہا کہ محنت کشوں، غریبوں، دلتوں، اقلیتوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اُن کی حکومت نے تاریخی ضمانتی اسکیمیں نافذ کیں، جو اہندا طبقے کی ترقی کے راستے میں سنگِ میل ثابت ہوئیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ“کماراسوامی صرف کسانوں کے خاندان سے ہیں، مگر کسان طبقے کے لیے ان کی اصل خدمات کیا ہیں؟”۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ستمبر سے نومبر 2025 کے درمیان کرناٹک سمیت ملک کی اکثر ریاستوں میں جی ایس ٹی آمدنی میں گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے۔انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ “جی ایس ٹی 2017 میں مودی جی نے نافذ کیا، مگر اب شرح میں کمی کرکے خود ہی ریاستوں کی آمدنی کم کر دی۔ کرناٹک کو تقریباً 12,000 کروڑ کا نقصان ہوگا۔”انہوں نے یہ بھی کہا کہ کماراسوامی، جو مرکز میں وزیر ہیں، اس نقصان پر کبھی آواز نہیں اٹھاتے۔سدارامیا نے کہا کہ“کاویری مینجمنٹ اتھارٹی مرکز کے ماتحت ہے، مگر میکےداٹو منصوبے کو آج تک منظوری نہیں دی گئی۔ اس تاخیر سے منڈیا کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہو رہی ہے۔”انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی بجٹ میں 5300 کروڑ روپے کے اعلان کے باوجود بھدرا اپر کینال اسکیم کے لیے فنڈ جاری نہیں کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ“ہماری کارکردگی واضح ہے۔ صرف ضمانتی اسکیموں پر 1 لاکھ 8135 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، وہ بھی براہ راست مستحقین کے کھاتوں میں۔”انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ ضمانتیں نافذ ہوں تو کرناٹک دیوالیہ ہوجائے گا، لیکن حقیقت اس کے برخلاف ہےسپریم کورٹ کی جانب سے خواتین کی سیاسی ریزرویشن کے نفاذ میں تاخیر پر تشویش کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا:“ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ اور اسمبلی میں خواتین کیلئے ریزرویشن کی حمایت کی ہے۔ اب مرکز اسے کیوں مؤخر کر رہا ہے؟”اپوزیشن کی جانب سے ممکنہ عدم اعتماد کی بات پر سدارامیا نے کہا کہ “ہم جوابدہی کیلئے تیار ہیں۔ ہماری حکومت شفاف ہے، ہر سوال کا جواب دے گی۔”انہوں نے کہا کہ انسان اور جنگلی جانوروں کے بڑھتے تصادم کو حکومت نے سنجیدگی سے لیا ہے اور اس مسئلے کے حل کیلئے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بینر لگانے کے تنازعے پر کانگریس کارکن کے قتل کے بارے میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کیس کی تفتیش قانون کے مطابق ہوگی اور وہ ضلع انتظامیہ سے اس بارے میں بات کریں گے۔نومبر انقلاب کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے فیصلے کے مطابق ہی قدم اٹھائیں گے۔
Post a Comment