بنگلورو پولیس کا 2025 میں منشیات مخالف ریکارڈ
ایک ہزار چار سو کلو نشہ آور مواد ضبط، 52 غیر ملکی گرفتار
بنگلورو 5 دسمبر (حقیقت ٹائمز)
بنگلورو سٹی پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے غلط استعمال کے خلاف اپنی مسلسل اور منظم کارروائیوں کے نتیجے میں سال 2025 میں ایک تاریخی سنگِ میل قائم کیا ہے۔ شہر کو منشیات سے پاک بنانے کے مقصد سے کی گئی سخت کارروائیوں نے گزشتہ تمام برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔2025 میں ریکارڈ گرفتاریاں اور ڈرگز کی بڑی مقدار ضبط کی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 1078 مقدمات درج کیے گئے،1491 بھارتی شہری گرفتار ،52 غیر ملکی منشیات کے جرائم میں پکڑے گئے،1,446.75 کلوگرام نشہ آور مواد (مصنوعی و نامیاتی دونوں) ضبط ،ضبط شدہ مواد کی بازاری مالیت تقریباً 150 کروڑ روپے۔صرف سنٹرل کرائم برانچ (سی سی بی) نے اس مہم میں غیر معمولی کردار ادا کیا۔جس کے تحت 61 اہم کیس درج کیے،147 کلوگرام ڈرگز ضبط کی ،جن کی مجموعی مالیت 120.14 کروڑ روپے رہی ۔بنگلورو پولیس نے منشیات کے کاروبار میں ملوث غیر ملکیوں کی شناخت کے لیے خصوصی مہم چلائی۔ 302 اوور اسٹے غیر ملکی پکڑے گئے۔ ایف آر آر او کی مدد سے انہیں ڈی پورٹ کرنے کی کارروائی پوری کی گئی۔ ان کے پاسپورٹ اور ویزا کی تفصیلات کی سخت جانچ کی گئی۔منشیات کے نیٹ ورک توڑنے اور سپلائی چین کو ختم کرنے کے لیے متعدد حکمتِ عملیاں اپنائی گئیں ،جیل سے رہا ہونے والے ملزمان کی سخت نگرانی ،منشیات میں ملوث غیر ملکی شہریوں کی نشاندہی اور گرفتاری۔ این سی پی ، ایف آر آر او محکمۂ جیل، محکمۂ صحت، بحالی مراکز اور محکمۂ آبکاری کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں ۔طلبہ میں بیداری مہم اور انہیں انٹیلیجنس ذرائع کے طور پر شامل کرنا۔منی ٹریل کی جانچ اور مالی سرکل کو توڑنے کی کوششیں ۔پیدل سپلائرز اور صارفین کے ذریعے مرکزی سپلائی چین تک رسائی۔امسال سی سی بی نے گرفتاریاں (پیدل فروش، صارف) : کل 160 سے زائد کارروائیاں ضبط شدہ مواد: 147 کلوگرام ۔مالیت: 120 کروڑ روپے سے زیادہ۔بنگلورو شہر کی پولیس نے اپنی مؤثر، اسمارٹ اور مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے منشیات کے کاروبار پر کاری ضرب لگائی ہے۔ شہر کو محفوظ بنانے کے اس عزم میں پولیس کی کامیابی کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔
Post a Comment