Tumakuru Job Fair 2025: Over 75 Companies to Recruit Young Talent یوا روزگار میلہ: ٹمکورو میں نوجوانوں کے لیے سنہری موقع

ٹمکورو میں عظیم روزگار میلہ

نوجوانوں کے لیے 14 نومبر کو سنہری موقع

ٹمکورو، 4 نومبر (حقیقت ٹائمز)

ضلع انتظامیہ ٹمکورو، ضلع پنچایت، روزگار تبادلہ مرکز، کاؤشلیا مشن، ٹمکورو یونیورسٹی اور شعبۂ سماجی خدمات کے اشتراک سے ایک بڑا روزگار میلہ 14 نومبر 2025 کو منعقد کیا جا رہا ہے۔یہ میلہ ڈاکٹر پی۔ سدانندامیّا بلاک، ٹمکورو یونیورسٹی میں منعقد ہوگا، جہاں 75 سے زائد معروف کمپنیاں شرکت کریں گی اور نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔میلے میں ایس ایس ایل سی، پی یو سی، آئی ٹی آئی، ڈپلوما، ڈی فارم، بی فارم، نرسنگ، کسی بھی ڈگری یا پوسٹ گریجویشن کے کامیاب یا ناکام امیدوار حصہ لے سکتے ہیں۔شرکت کے لیے عمر کی حد 18 سے 35 سال مقرر کی گئی ہے۔دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ آدھار کارڈ اور کم از کم 10 بایوڈیٹا کے ساتھ میلے میں شریک ہوں۔

مزید معلومات یا آن لائن رجسٹریشن کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

📞 0816-2278488، 0816-2255652، 9482171832، 9448989874، 8123503008، 9738725343، 9900192180

0/Post a Comment/Comments