Anger grows in Davangere over assault on Muslim vakkuta Convener ٹی اصغر پر حملے کے خاطیوں کی گرفتاری کا مطالبہ

داونگیرے میں احتجاج کی لہر

ٹی اصغر پر حملے کے ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ

داونگیرے، 18 نومبر (الطاف رضوی)

شہر کے باشاہ نگر میں چند روز قبل جنتادل (یس) لیڈر اور مسلم وکوٹہ کے کنوینر ٹی۔ اصغر پر ہوئے قاتلانہ حملے کے ملزمین کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹی۔ اصغر کے رشتہ داروں اور شہریوں نے آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں امن و امان بحال رکھنے اور شہریوں کے دلوں سے خوف و ہراس دور کرنے کے لیے پولیس کو مزید متحرک اور مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔سماجی کارکن جبینہ بانو نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ پولیس اپنی ذمہ داری ادا کر رہی ہے، تاہم حادثے کو پیش آئے آٹھ دن گزر چکے ہیں، لیکن اصل خاطیوں کی گرفتاری اب تک عمل میں نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس پہلے ہی سخت قدم اٹھاتی تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔جبینہ بانو نے مزید کہا کہ ایک سماجی کارکن پر قاتلانہ حملہ اور آٹھ دن گزرنے کے باوجود حملہ آوروں کا گرفتار نہ ہونا شہریوں میں خوف و بے چینی کا باعث بنا ہوا ہے۔ انہوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ خاطیوں کی جلد از جلد گرفتاری یقینی بناتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کریں، تاکہ شہر میں امن و امان بحال ہو اور عوامی خوف ختم کیا جا سکے۔ٹی۔ جفو اور دیگر احتجاجیوں نے بھی اس موقع پر خاطیوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

1/Post a Comment/Comments

Post a Comment