State Minorities Commission Releases Employment Bulletin for Qualified Candidates اقلیتی کمیشن نے ملازمتوں کا بُلٹن جاری کیا

اقلیتی کمیشن کی جانب سے تازہ روزگار بلیٹن جاری

تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے مختلف محکموں میں تقرری کے سنہری مواقع، درخواست کی آخری تاریخیں مقرر

بنگلور، 14 اکتوبر (حقیقت ٹائمز)

کَرناٹک ریاستی اقلیتی کمیشن نے مختلف اداروں اور کمپنیوں میں خالی آسامیوں کے لیے تازہ بھرتی بُلٹن جاری کیا ہے۔ اس بُلٹن میں پوسٹ ڈاکٹورل فیلو، ریسرچ ایسوسی ایٹ، اسسٹنٹ پروفیسر، میڈیکل آفیسر، پروجیکٹ اسسٹنٹ، منیجر، ڈپٹی منیجر، آفس اسسٹنٹ، ٹیکنیشن، ایڈوکیٹ اور دیگر مختلف عہدوں کی تفصیلات شامل ہیں۔اہم ادارے اور خالی آسامیوں کی تعداد اس طرح ہے۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا: منیجر، ڈپٹی منیجر، 122 پوسٹس، آخری تاریخ: 15-10-2025 (sbi.co.in)

ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، وِشویشوریا انڈسٹریل اینڈ ٹیکنالوجیکل میوزیم: کنسلٹنٹس، آفس اسسٹنٹ، ٹیکنیشن، آخری تاریخ: 16-10-2025 (aai.aero, vismuseum.gov.in)

سینٹر فار ڈویلپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ: پروجیکٹ انجینئر، پروجیکٹ ٹیکنیشن، 687 پوسٹس، آخری تاریخ: 20-10-2025 (cdac.in)

نیشنل ہاؤسنگ بینک: افسران، 7 پوسٹس، آخری تاریخ: 21-10-2025 (nhb.org.in)

نویلِی لیگنائٹ کارپوریشن لمیٹڈ اور سینٹرل کوئلہ فیلڈز لمیٹڈ: اپرنٹس، بالترتیب 1101 اور 1180 پوسٹس، آخری تاریخ: 24-10-2025

کَرناٹک بایو ڈائیورسٹی بورڈ: ایڈوکیٹس، مختلف پوسٹس، آخری تاریخ: 24-10-2025 (kbb.karnataka.gov.in)

ہندوستان ایرو اسپیس لمیٹڈ: جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسر، 2 پوسٹس، آخری تاریخ: 25-10-2025 (hal-india.co.in)

نیشنل فرٹیلائزر لمیٹڈ: چیف منیجر، سینئر منیجر، موٹر ٹرانسپورٹ ڈرائیور، لاسکر، آخری تاریخ: 31-10-2025 (nationalfertilizers.com)

انڈین کوسٹ گارڈ: مختلف پوسٹس، آخری تاریخ: 11-11-2025 (joinindiancoastguard.cdac.in)

اہلیت اور درخواست 

تمام امیدواروں کو متعلقہ اداروں کی ویب سائٹس کے ذریعے درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اہلیت کے تقاضے پوسٹ کے لحاظ سے مختلف ہیں، جن میں ایم بی بی ایس، ماسٹرز، پی ایچ ڈی، ایم بی اے، ایم ای، بی ای، بی ٹیک، ایل ایل بی، بی کام، بی ایس سی، 10ویں و 12ویں تعلیم شامل ہیں۔مزید نوکریوں کی اطلاعات اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے کَرناٹک ریاستی اقلیتی کمیشن کی ویب سائٹ دیکھیں

https://kmc.karnataka.gov.in/en

0/Post a Comment/Comments