ایس ایس سی کے تحت دہلی پولیس میں کانسٹیبل کی 7565 آسامیوں پر بھرتی کا اعلان
مرد و خواتین امیدواروں کے لیے آن لائن درخواست کی آخری تاریخ 21 اکتوبر مقرر
بنگلورو، 10 اکتوبر (حقیقت ٹائمز)
مرکزی حکومت کے اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) نے دہلی پولیس میں کانسٹیبل (ایگزیکٹیو) کی مرد و خواتین کے لیے نئی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ امیدوار صرف آن لائن طریقے سے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔اعلان کے مطابق، کمپیوٹر پر مبنی تحریری امتحان دسمبر 2025 اور جنوری 2026 کے دوران منعقد کیا جائے گا، جو 100 نمبروں پر مشتمل ہوگا۔ درخواست گزار کسی تسلیم شدہ تعلیمی بورڈ سے سینئر سیکنڈری (پری یونیورسٹی) میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔تاہم، دہلی پولیس کے ریٹائرڈ یا وفات پا چکے اہلکاروں، ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف، بینڈز مین، بگلرز، ماؤنٹڈ کانسٹیبلز، ڈرائیورز اور ڈسپیچ رائیڈرز کے بیٹے اور بیٹیوں کے لیے صرف گیارہویں جماعت کامیاب امیدوار بھی اہل قرار دیے گئے ہیں۔مرد امیدواروں کے پاس لائٹ موٹر وہیکل (ایل ایم وی) یعنی موٹر سائیکل اور کار چلانے کا ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی ہے، نیز امیدواروں کو کمپیوٹر چلانے کی مہارت بھی حاصل ہونی چاہیے۔دہلی پولیس کی جانب سے جسمانی پیمائش، جسمانی جانچ اور طبی معائنہ بھی لیا جائے گا۔کل 7565 آسامیاں دستیاب ہیں، جن میں 5069 مردوں اور 2496 خواتین کے لیے مختص کی گئی ہیں۔درخواست فیس 100 روپے مقرر کی گئی ہے، تاہم خواتین، درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل اور سابق فوجیوں کے لیے فیس میں رعایت دی گئی ہے۔درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔مزید معلومات کے لیے امیدوار پیر سے جمعہ، صبح 10 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان ہیلپ لائن نمبر 080-25502520 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔درخواست دہندگان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تفصیلی معلومات کے لیے ایس ایس سی کے مرکزی دفتر نئی دہلی کی ویب سائٹ
🔗 https://ssc.nic.in
یا کرناٹک-کیرالہ علاقائی دفتر کی ویب سائٹ
🔗 www.ssckkr.kar.nic.in
سے رجوع کریں۔
Post a Comment