SSC Invites Applications for 552 Head Constable and Teleprinter Operator Posts in Delhi Police اہلیت میں سائنس اور ریاضی میں کامیابی یا تکنیکی سرٹیفکیٹ شامل

دہلی پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل اور ٹیلی پرنٹر آپریٹر کی 552 آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب

ایس ایس سی نے اہلیتی شرائط اور درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر کی

بنگلور، 10 اکتوبر (حقیقت ٹائمز)

مرکزی حکومت کے اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) نے دہلی پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل (اسسٹنٹ وائرلیس آفیسر) اور ٹیلی پرنٹر آپریٹر کی آسامیوں کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔امیدواروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کسی تسلیم شدہ بورڈ سے سینئر سیکنڈری (پی یو سی) میں سائنس اور ریاضی کے مضامین میں کامیاب ہوں یا مکینیکل / الیکٹرانک کمیونیکیشن میں نیشنل ٹریڈ سرٹیفکیٹ رکھتے ہوں۔ ان کے لیے کمپیوٹر کی مہارت لازمی ہے، جبکہ انگلش ٹائپنگ ٹیسٹ میں 15 منٹ میں 1000 الفاظ ٹائپ کرنے کی صلاحیت درکار ہے۔مجموعی طور پر 552 آسامیاں ہیں، جن میں 370 مرد اور 182 خواتین کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ درخواست فیس 100 روپے رکھی گئی ہے، تاہم خواتین، درج فہرست ذات و قبائل اور سابق فوجیوں کے لیے فیس معاف ہے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2025 ہے۔ مزید معلومات کے لیے امیدوار 

https://ssc.nic.in یا www.ssckkr.kar.nic.in 

ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments