کرناٹک رکشنا ویدیکے کے صدر نارائن گوڈا کا سبیل الرشاد کا دورہ
مدارس کے طلبہ کے لیے تعلیم و سرکاری ملازمتوں پر خصوصی توجہ کا اعلان
بنگلورو، 6 اکتوبر (حقیقت ٹائمز)
کرناٹکا رکشنا ویدیکے کے ریاستی صدر نارائن گوڈا نے آج سروگنا نگر اسمبلی حلقے کے ویدیکے عہدیداران کے ہمراہ شہر کے مشہور دینی ادارے دارالعلوم سبیل الرشاد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امیر شریعت کرناٹک حضرت مولانا صغیر احمد خان صاحب سے ملاقات کی اور موجودہ حالات پر تبادلۂ خیال کیا۔نارائن گوڈا نے کہا کہ انہیں عربی کالج کا دورہ کرکے بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بڑی تعداد میں طلبہ علم حاصل کررہے ہیں، جو باعثِ اطمینان ہے۔

دورانِ گفتگو نارائن گوڈا نے کہا کہ اگر مدارس کے طلبہ کو اردو اور عربی کے ساتھ ساتھ کنڑا زبان بھی دسویں جماعت تک پڑھائی جائے تو وہ اس بات کا وعدہ کرتے ہیں کہ دسویں جماعت پاس طلبہ کو سرکاری ملازمتوں میں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی زبان کنڑا کی ترویج پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کی آزادی میں مسلمانوں کا کردار نہایت اہم رہا ہے، خصوصاً مجاہدِ آزادی حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ جنہوں نے وطن کی آزادی کے لیے اپنی جان قربان کردی۔ ایسے مردِ مجاہد بھی کنڑا زبان سے واقف تھے۔ نارائن گوڈا نے کہا کہ ویدیکے کی جانب سے ریاست کے تمام باشندوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ریاستی زبان کنڑا سیکھ کر اسے محفوظ اور فروغ پزیر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر رکشنا ویدیکے سروگنا نگر حلقہ کے صدر رادھا کرشنا، جنرل سکریٹری اعجاز بھائی لال، اعزازی صدر عبدالعزیز، کلیم پاشاہ، نصراللہ، شیواجی نگر کے صدر تنصیر، سلیم احمد (ناگوارہ وارڈ صدر)، جونیئر کلیم، اے آر خمینی یاسین، چاند پاشاہ اور دیگر معزز اراکین بھی موجود تھے۔
ಜೈ ಕರ್ನಾಟಕ
ReplyDeleteIam muslim I like kannada,
I respect kannada,
I love Kannada
Post a Comment