Hubbali Meet: Love for Prophet ﷺ is Faith, Not Hatred, Say Clerics ہبلی میں تاریخی اجلاس، علما نے کہا محبت رسول ﷺ ایمان کی جان ہے

ہبلی میں علما و مشائخ کا اجتماع: محبت رسول ﷺ ایمان کا اعلیٰ درجہ

یوپی حکومت سے مولانا توقیر رضا خان کی فوری رہائی کا مطالبہ

ہبلی، 2 اکتوبر (حقیقت ٹائمز) 

حضرت سید فتح شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے آستانۂ عالیہ ہبلی میں آج صبح ایک عظیم الشان اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبہ بھر کے سادات کرام، مشائخ عظام اور علمائے اہل سنت کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس اجلاس کی سرپرستی پیر طریقت مولانا سید محمد تنویر ہاشمی صاحب، صدر جماعت اہل سنت کرناٹک نے کی، جبکہ صدارت پیر طریقت حضرت مولانا سید احمد رضا قادری سرقاضی نے انجام دی۔اجلاس میں مولانا مفتی محمد علی قادری، چیئرمین کرناٹک اردو اکادمی، حضرت مولانا نیاز عالم شیخ قادری، مولانا عبدالحکیم قادری، مولانا صاحب جان، مولانا علاء الدین سمیت کئی ممتاز علما و مشائخ نے شرکت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مقررین نے کہا کہ “محبت رسول ﷺ کا اظہار دراصل ایمان کی علامت اور دل کی کیفیت ہے، اسے ہرگز نفرت یا انتشار کی نظر سے نہ دیکھا جائے بلکہ اخوت و محبت کی نگاہ سے سمجھا جائے۔ دنیا نے گاندھی جی کو مہاتما کہا، اسی طرح ہمارے نزدیک محبت رسول ﷺ ایمان کا سب سے اعلیٰ درجہ ہے، جس پر فخر کیا جانا چاہیے نہ کہ شبہ یا الزام لگایا جائے۔”علمائے کرام نے خاص طور پر مرکز اہل سنت بریلی شریف کے ذمہ دار عالم دین حضرت مولانا توقیر رضا خان اور دیگر افراد کی گرفتاری کو سراسر بے بنیاد اور ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والا ہے۔ مقررین نے اتر پردیش حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار شدگان کو فوراً باعزت رہا کیا جائے۔اجلاس کے آخر میں تمام علما و مشائخ نے متفقہ طور پر کہا کہ “محبت رسول ﷺ کو کسی حال میں نفرت یا انتشار کے چشمے سے نہ دیکھا جائے بلکہ اسے اخلاص، امن اور بھائی چارے کے پیغام کے طور پر تسلیم کیا جائے۔”

0/Post a Comment/Comments