Special Job Fair for Senior Citizens in Bengaluru on September 7 اندراج بالکل مفت، صحت مند اور ماہر افراد کو ترجیح

بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی روزگار میلہ 7 ستمبر کو بنگلور میں

نائٹنگیل فاؤنڈیشن و سینٹ جوزف یونیورسٹی کے اشتراک سے انعقاد

بنگلور، 2 ستمبر (حقیقت ٹائمز) 

بزرگ شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے ایک خصوصی روزگار میلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ میلہ نائٹنگیل ایمپاورمنٹ فاؤنڈیشن، نائٹنگیل میڈیکل ٹرسٹ اور سینٹ جوزف یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد ہوگا۔پولیس کمشنر کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، یہ میلہ ان بزرگ شہریوں کے لیے ہے جن کی عمر 55 سے 70 سال کے درمیان ہے اور جو جسمانی طور پر صحت مند ہیں۔ ایسے افراد جو اپنی سابقہ ملازمت کے تجربات اور خصوصی مہارتوں کو بروئے کار لا کر دوبارہ کام کرنا چاہتے ہیں اور خود کفیل زندگی گزارنے کے خواہشمند ہیں، وہ اس میلے میں شریک ہو سکتے ہیں۔میلے میں شرکت کے لیے اندراج بالکل مفت ہے۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

📞 9243737214، 8951441316، 080-42426565، 23352833۔

📍 مقام: سینٹ جوزف یونیورسٹی، لانگ فورڈ روڈ، بنگلور

🕘 وقت: صبح 9 بجے تا دوپہر 3 بجے

📅 تاریخ: 7 ستمبر 2025

انتظامیہ نے بزرگ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں روزگار میلے میں شرکت کریں۔

0/Post a Comment/Comments