کرناٹک میں 62 ہزار 267 اسامیاں خالی، مختلف اداروں میں تقررات کی تیاری
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 ستمبر سے 31 اکتوبر تک مقرر
بنگلور، 7 ستمبر (حقیقت ٹائمز)
کرناٹک اسٹیٹ مائنارٹیز کمیشن کی جانب سے جاری کردہ روزگار نیوز بلیٹن کے مطابق مختلف سرکاری و نجی اداروں میں مجموعی طور پر 62,267 اسامیاں خالی ہیں۔اہم اداروں میں بنگلور سٹی کوآپریٹیو بینک، ریل انڈیا ٹیکنیکل اینڈ اکنامک سروسز، کرناٹک اسٹیٹ کنزیومر فیڈریشن، آئل انڈیا لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، کرناٹک گرامینا بینک، پاور گرڈ کارپوریشن، ریل وکاس نگم لمیٹڈ، انٹیلیجنس بیورو، انڈین آئل کارپوریشن، سدرن ریلوے، پنجاب اینڈ سندھ بینک، آئی ٹی آئی لمیٹڈ، ڈی آر ڈی او، ریلویز، کرناٹک اسٹیٹ پولیس، نیول ڈاک یارڈ اور دیگر ادارے شامل ہیں۔خالی عہدوں میں آفس اسسٹنٹ، آفیسر، جونیئر انجینئر، ریسرچ فیلو، پولیس کانسٹیبل، میڈیکل آفیسر، پروجیکٹ اسسٹنٹ، لیکچررز، ٹرینی، سیلز اسسٹنٹ، فیلڈ اسسٹنٹ اور مختلف انتظامی و ٹیکنیکل پوسٹس شامل ہیں۔اہلیت کے لیے امیدواروں سے دسویں، بارہویں، گریجویشن، ایل ایل بی، ایم بی اے، انجینئرنگ ڈگری، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی تک کے مختلف تعلیمی درجات مانگے گئے ہیں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخیں 10 ستمبر سے 31 اکتوبر 2025 کے درمیان مختلف اداروں کے مطابق ہیں۔مزید تفصیلات اور درخواست فارم کے لیے امیدوار متعلقہ اداروں کی ویب سائٹس ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
Post a Comment