Fake documents used for marriage registration: FIR against YouTuber Mukleppa, 6 others یوٹیوبر مُکلیپّا سمیت سات افراد پر جعلی نکاح رجسٹریشن کا مقدمہ

منڈگوڈ میں جعلی دستاویزات سے نکاح رجسٹریشن کا الزام 

یوٹیوبر مُکلیپّا سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ہبلی، 22 ستمبر (حقیقت ٹائمز)

منڈگوڈ میں جعلی دستاویزات تیار کر کے نکاح رجسٹریشن کرانے کے الزام میں معروف یوٹیوبر خواجہ شیراہٹی عرف مُکلیپّا سمیت سات افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان میں یوٹیوبر خواجہ شیراہٹی، محبوب صاب کمدلّی، امجد علی شیراہلی، کاویری جگدیش ہوسمنی، دیپا کرمڈّی، دیوراج کلّال اور ہیما شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق یوٹیوبر مُکلیپّا نے 5 جون کو گایتری جالیہال سے شادی کی تھی اور اس شادی کا اندراج منڈگوڈ کے سب رجسٹرار دفتر میں کرایا گیا تھا۔ تاہم دلہن کی والدہ شیوکّا یلّپا جالیہال نے منڈگوڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میری بیٹی کی شادی جعلی کاغذات بنا کر رجسٹر کی گئی ہے۔شکایت کی بنیاد پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی۔ بتایا جاتا ہے کہ نامزد سات افراد میں سے تین افراد منڈگوڈ تحصیلدار دفتر کے ملازمین ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے تمام ملزمان کو نوٹس جاری کیا ہے اور جلد ہی ان کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔

0/Post a Comment/Comments