Kasapur Processing Unit to Boost Farmers’ Income: DC M.S. Diwakar وجے نگر میں مونگ پھلی و املی پروسیسنگ یونٹ کا افتتاح، کسانوں کو فائدہ

کساپور پروسیسنگ یونٹ کسانوں کے لیے نئی امید

مونگ پھلی اور املی کی پیداوار سے کسانوں کو معاشی استحکام ملے گا: ڈپٹی کمشنر

وجے نگر (ہوسپیٹ)، 25 اگست‌ (نامہ نگار) 

 ضلع وجے نگر کے کوڈلگی تعلقہ کے کساپور گاؤں میں قائم مونگ پھلی اور املی کی پروسیسنگ یونٹ کا ضلع ڈپٹی کمشنر ایم۔ ایس۔ دیواکر نے پیر کو معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس یونٹ سے کسانوں کو معاشی طور پر مستحکم ہونے کا موقع ملے گا۔کوڈلگی تعلقہ میں مونگ پھلی اور املی کی کاشت بڑے پیمانے پر ہوتی ہے۔ اس لیے مقامی کسان اپنی پیداوار کو پروسیس کرکے مونگ پھلی کی چِکی، پِینٹ بٹر، نمکین اور بھُنی ہوئی مونگ پھلی جیسے مصنوعات کے ساتھ ساتھ املی کا گودا اور دیگر غذائی اشیاء تیار کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں کسانوں کو پہلے ہی تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔

 کساپور گاؤں میں ایک ایکڑ اراضی پر تعمیر کردہ یہ پروسیسنگ یونٹ کسانوں کو براہِ راست فائدہ پہنچائے گا۔ یہ منصوبہ نبارڈ اسکیم کے تحت تقریباً 4.50 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مستقبل میں کسانوں کو یہیں پر عملی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ اس سہولت کا بہتر سے بہتر استعمال کرتے ہوئے معاشی طور پر مضبوط بن سکیں۔اس موقع پر ضلع ڈیولپمنٹ افسر ڈی۔ ایم۔ وجیہ کمار، تعلقہ پنچایت ای او نرسپا، گرام پنچایت کے پی ڈی او اور کسان پروڈیوسر تنظیم کے اراکین موجود تھے۔


0/Post a Comment/Comments