دسویں پاس امیدواروں کے لیے خوشخبری
ایس ایس سی کے ذریعے مرکزی محکموں میں تقرری کا موقع
بنگلورو، 9 جولائی ( حقیقت ٹائمز)
اسٹاف سلیکشن کمیشن (SSC) کیرالہ-کرناٹک علاقہ، کورمنگلا، بنگلور کی جانب سے مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں اور محکموں میں خدمات انجام دینے کے لیے ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف (نان ٹیکنیکل) اور حوالدار (گروپ C) کے تقریباً 1075 عہدوں پر تقرری کے لیے براہ راست مسابقتی امتحان کے ذریعے بھرتی کی جا رہی ہے۔ اس کے لیے ایس ایس ایل سی (دسویں جماعت) کامیاب امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 27 جولائی 2025 مقرر کی گئی ہے۔ مذکورہ عہدوں کے لیے کمپیوٹر پر مبنی تحریری امتحانات 20 ستمبر سے 24 اکتوبر کے درمیان منعقد کیے جائیں گے۔
اہلیت، عمر کی حد، امتحان کا طریقۂ کار، نصاب اور دیگر تفصیلات کے لیے امیدوار سرکاری ویب سائٹس
🔹 https://ssc.gov.in
🔹 www.ssckkr.kar.nic.in
پر رجوع کر سکتے ہیں۔ مرکزی حکومت کے قواعد کے مطابق ریزرویشن اور عمر میں رعایت فراہم کی جائے گی۔ مزید رہنمائی کے لیے امیدوار پیر سے جمعہ تک صبح 10 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان ہیلپ لائن نمبر 080-25502520 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
Shaik Mohammad Ali
ReplyDeletePost a Comment