Guest Lecturers Wanted at Visvesvaraya Engineering University ویشوویشوریا یونیورسٹی میں مہمان لیکچرارز کی آسامیاں خالی

ویشوویشوریا انجینئرنگ کالج بنگلور میں تدریسی مواقع

بنگلورو، 11 جولائی (حقیقت ٹائمز)

ویشوویشوریا انجینئرنگ کالج یونیورسٹی، جو کے۔آر۔سرکل، بنگلور میں واقع ہے، نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے مہمان اساتذہ (Guest Lecturers) کی اسامیوں پر تقرری کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔یہ تقرری بی ٹیک (B.Tech) کورس کے پہلے تا پانچویں سمسٹر اور ایم ٹیک (M.Tech) کورس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلباء کو تدریس دینے کے لیے کی جا رہی ہے۔ امیدواروں کو اے آئی سی ٹی ای (AICTE) اور یو جی سی (UGC) کے ضوابط کے مطابق تعلیمی اہلیت کا حامل ہونا ضروری ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار

 www.uvce.karnataka.gov.in 

ویب سائٹ پر مکمل تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ امیدوار اپنی درخواستیں مقررہ فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کر کے تمام متعلقہ اسناد کی نقول کے ساتھ یونیورسٹی رجسٹرار، ویشوویشوریا انجینئرنگ کالج یونیورسٹی، کے آر سرکل، بنگلور – 560001 کے دفتر میں 19 جولائی 2025 کی آخری تاریخ تک جمع کروا سکتے ہیں۔مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لیے امیدوار یونیورسٹی کے غیر تدریسی شعبہ کے کوآرڈینیٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اہل امیدواروں کو انٹرویو کی تاریخ ویب سائٹ پر یا براہِ راست اطلاع دی جائے گی۔ یہ اطلاع ویشوویشوریا انجینئرنگ یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

0/Post a Comment/Comments