🕋 حج کا روحانی اختتام، مدینہ منورہ میں حجاج کا استقبال
عمرہ ویزا کی درخواستیں کل سے بحال
مدینہ منورہ / مکہ مکرمہ، 9 جون (حقیقت ٹائمز)
آج ایام تشریق کے تیسرے دن حج 2025 کی رسمی تکمیل کے بعد حجاج کرام نے منیٰ میں تینوں جمرات کو کنکریاں مارنے کا عمل مکمل کیا۔ اس کے بعد وہ مکہ مکرمہ روانہ ہوئے جہاں انہوں نے طوافِ وداع کی ادائیگی کے ساتھ اپنے عظیم روحانی سفر کو مکمل کیا۔حج کے اس مقدس سفر میں حجاج نے جمرات الصغریٰ، جمرات الوسطیٰ اور جمرات العقبیٰ پر ترتیب سے سات سات کنکریاں ماریں۔ پورا عمل پرامن، منظم اور روحانیت سے بھرپور فضا میں م کمل ہوا۔ سعودی سیکورٹی فورسز، طبی عملہ اور ہزاروں رضاکاروں نے حجاج کی آسانی کے لیے ہر قدم پر مدد فراہم کی۔


مکہ مکرمہ سے مناسکِ حج مکمل کرنے کے بعد حجاج کی بڑی تعداد مدینہ منورہ روانہ ہو رہی ہے، جہاں مسجد نبوی ﷺ کی زیارت، مسجدِ قباء کی حاضری، اور دیگر تاریخی اسلامی مقامات کی زیارت متوقع ہے۔مدینہ میں "حج و عمرہ سیکیورٹی اسپیشل فورسز" نے حجاج کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اتوار کی شب پہلا قافلہ مدینہ پہنچا اور منظم انداز میں ان کا استقبال کیا گیا۔ ٹریفک کی روانی، سیکیورٹی میں اضافہ، ہنگامی طبی ٹیموں کی تیاری، اور مکمل سہولیات کی فراہمی مدینہ میں جاری ہے۔ خادمِ حرمین شریفین کے خصوصی حج پروگرام کے تحت 2443 حجاج مدینہ روانہخادمِ حرمین الشریفین مہمان پروگرام کے تحت 100 سے زائد ممالک کے 2443 منتخب حجاج نے اتوار کو منیٰ سے روانگی کے بعد طوافِ وداع ادا کیا اور اب وہ مدینہ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ مدینہ میں ان کی قیام کے دوران اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور وہ مسجدِ نبوی ﷺ، مسجد قباء اور دیگر اہم مقامات کی زیارت کریں گے۔
🔹 حج کا باقاعدہ اختتام اور پرامن روانگی
حجاج کرام نے تاشریق کے تیسرے دن یعنی آج پیر کے دن جمرات پر کنکریاں مارنے کے بعد اپنا سامان سمیٹا اور مکہ مکرمہ روانہ ہوئے۔ وہاں طوافِ وداع کی ادائیگی کے بعد ہزاروں حجاج وطن واپسی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
بیشتر حجاج نے "تعجیل" (یعنی ایک دن پہلے) اتوار کے روز ہی مناسک مکمل کر کے منیٰ سے روانگی اختیار کر لی تھی۔حجاج کی نقل و حرکت غیر معمولی سہولت اور امن کے سات tt مکمل ہوئی۔ منیٰ، مزدلفہ، عرفات اور مکہ کے ہر لمحے نے ان کے روحانی تجربے کو یادگار بنایا۔
عمرہ ویزا کے لیے درخواستیں
سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ ویزا کے لیے درخواستیں منگل 10 جون 2025 سے دوبارہ کھولی جائیں گی، جبکہ بدھ 11 جون سے مکہ مکرمہ میں داخلے پر عائد پابندیاں ختم کر دی جائیں گی۔ اس اقدام کے ساتھ اب بین الاقوامی زائرین ایک بار پھر عمرہ کے لیے حرمین شریفین کا سفر کر سکی
Post a Comment