بی جے پی قائدین کی رہائش گاہوں کے قریب یوتھ کانگریس کی اسٹیکر مہم
شوبھا کرندلاجے، بومئی اور وجیندر کے گھروں کے قریب طنزیہ نعروں والے اسٹیکر چسپاں
بنگلورو، 7 نومبر (حقیقت ٹائمز)
یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے ہفتہ کے روز بی جے پی کے اہم قائدین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے دفاتر اور رہائش گاہوں کے قریب اسٹیکر مہم چلائی اور مختلف طنزیہ و سیاسی نعروں پر مشتمل اسٹیکرس چسپاں کرکے اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔اطلاعات کے مطابق یوتھ کانگریس کارکنوں نے مرکزی وزیر شوبھا کرندلاجے کے دفتر، سابق وزیراعلیٰ اور رکن پارلیمنٹ بسوراج بومئی کی رہائش گاہ اور کرناٹک بی جے پی کے ریاستی صدر بی وائی وجیندر کی رہائش گاہ کے قریب یہ مہم چلائی۔اس دوران کارکنوں نے ایسے اسٹیکرس چسپاں کیے جن پر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیاسی نظریاتی اختلافات کو طنزیہ انداز میں پیش کرنے والے نعرے درج تھے۔ ان میں ’’کانگریس کے بچے گاندھی جی کے بچے ہیں، جبکہ وجیندر کے بچے چوروں کے بچے ہیں‘‘ اور ’’کانگریسی ملک کے لیے پیدا ہوئے ہیں، جبکہ بی جے پی والے نفرت کے لیے پیدا ہوئے ہیں‘‘ جیسے نعرے شامل تھے۔یوتھ کانگریس کارکنوں نے ان نعروں کے ذریعے بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے اپنی سیاسی مخالفت کا اظہار کیا۔ اس مہم کے ذریعہ کارکنوں نے عوام کی توجہ حاصل کرنے اور اپنے سیاسی موقف کو نمایاں کرنے کی کوشش کی۔
Post a Comment