Tumakuru: Pratibha Karanji Held at Gumchi Chowk Cluster, 150 Students Participate گمچی چوک کلسٹر میں پرتھبھا کارنجی مقابلہ، 150 طلبہ کی شرکت

گمچی چوک کلسٹر سطح کا پرتھبھا کارنجی مقابلہ، ٹمکورو میں 14 اسکولوں کے 150 طلبہ کی شرکت

تعلیمی، ادبی و ثقافتی سرگرمیوں میں بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا

ٹمکورو، 5 نومبر (حقیقت ٹائمز)

گمچی چوک کلسٹر سطح کے طلبہ کا پرتھبھا کارنجی مقابلہ بروز جمعرات 5 نومبر کو سرکاری اردو پرائمری اسکول (منڈی پیٹ)، دیوراج ارس بڈاوانے،دبّور میں منعقد کیا گیا، جس میں کلسٹر کے 14 اسکولوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 150 طلبہ نے حصہ لیا۔ اس مقابلے کا مقصد طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ان میں تعلیمی، ادبی، ثقافتی اور تخلیقی سرگرمیوں کے تئیں دلچسپی پیدا کرنا تھا۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ حمد محترمہ شازیہ نے پیش کی، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ محترمہ دلدار بانو میر معلمہ نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ مہمانوں کا استقبال جناب محمد فیروز نے کیا۔ پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری کلسٹر ریسورس پرسن (سی آر پی) محترمہ افشاں کوثر نے بحسن و خوبی انجام دی۔اس موقع پر جناب مزمل پاشاہ، اردو ای سی او؛ جناب سرینواس مورتی، ڈی وائی پی سی؛ جناب گووند راجو، کنڑا ای سی او؛ جناب افضل خان، سکریٹری تحریکِ اردو ادب ٹمکورو، کے علاوہ KARUTA، IIATA اور ٹمکورو ڈسٹرکٹ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کے عہدیداران و اراکین نے شرکت کی۔ سرکاری اردو پرائمری اسکول منڈی پیٹ کی میر معلمہ محترمہ دلدار بانو اور محترمہ سیدہ عارف النساء بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

مقابلے میں شریک طلبہ نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں اور فن کا مظاہرہ کیا۔ اس پروگرام میں اساتذہ اور تعلیمی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔آخر میں مولانا آزاد نیشنل کیڈر کے میر معلم جناب مدھوسودھن نے تمام مہمانوں، اساتذہ، منتظمین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

0/Post a Comment/Comments