Pre-Matric Scholarship Opens for Karnataka Minority Students کرناٹک کے اقلیتی طلبہ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے اہل

کرناٹک میں اقلیتی طلبہ کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ 

پہلی تا آٹھویں جماعت کے طلبہ اہل، خاندانی آمدنی کی حد ایک لاکھ روپے

بنگلورو، 3 نومبر (حقیقت ٹائمز)

کرناٹک حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے ریاست کے اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے پہلی تا آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ (Pre-Matric Scholarship) سے متعلق اہم اطلاع جاری کی گئی ہے۔ اس اسکالرشپ کا مقصد اقلیتی طبقے کے طلبہ کو تعلیمی سہولت فراہم کرنا اور معاشی مشکلات کے باعث ان کی تعلیم متاثر ہونے سے بچانا ہے۔محکمہ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق مسلم، عیسائی، جین، بدھ، سکھ اور پارسی طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ اس اسکالرشپ کے لیے اہل ہوں گے۔ درخواست گزار کا کرناٹک کا مستقل باشندہ ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ طالب علم کے خاندان کی تمام ذرائع سے سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔اہلیت کے دیگر شرائط کے تحت طالب علم نے تعلیمی سال میں A، A+، B+ یا اس کے مساوی گریڈ حاصل کیا ہونا چاہیے۔ مقررہ شرائط پوری کرنے والے طلبہ اس اسکالرشپ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

محکمہ اقلیتی بہبود نے اہل طلبہ اور ان کے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اسکالرشپ سے متعلق تفصیلات، اہلیت اور دیگر رہنما اصولوں کے لیے محکمہ کی سرکاری ویب سائٹ https://dom.karnataka.gov.in

⁠ سے رجوع کریں۔مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے محکمہ کی ہیلپ لائن نمبر 8277799990 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔اقلیتی طبقے کے طلبہ اور والدین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ مستحق طلبہ تک پہنچائیں تاکہ اہل بچے تعلیمی وظائف کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

https://dom.karnataka.gov.in

0/Post a Comment/Comments