Urdu Poet Athar Mubeen Mulla Clears Hindi Praveen Exam اردو کا شاعر ہندی امتحان میں کامیاب، تماپور میں خوشی

اردو کے شیدائی اطہر مبین ملا ہندی امتحان میں سرخرو

تماپور، 27 نومبر (حقیقت ٹائمز)

تعلقہ شوراپور، ضلع یادگیر کے تماپور سے تعلق رکھنے والے اطہر مبین ملا نے کرناٹک مہیلا ہندی سیوا سمیتی، بنگلور کے زیرِ اہتمام منعقدہ ہندی زبان کے بی اے اسٹینڈرڈ فائنل امتحان (Hindi Bhasha-Praveen Uttarardha) میں سیکنڈ کلاس حاصل کرکے کامیابی درج کی ہے۔اطلاعات کے مطابق، ستمبر ۲۰۲۶ میں منعقدہ اس امتحان میں انہوں نے ۵۰۰ میں سے ۲۹۰ نمبرات حاصل کیے۔ اس سے قبل امتحان کے پہلے حصے میں بھی انہوں نے ۲۱۰ نمبرات حاصل کیے تھے۔ اس طرح دونوں حصوں کے مجموعی نمبرات ۵۰۰ رہے۔ ان کا نتیجہ ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۶ کو جاری کیا گیا، جس میں انہیں سیکنڈ کلاس سے کامیاب قرار دیا گیا۔اس امتحان میں قدیم و جدید نظم، افسانہ، ایکانکی، سوانح حیات، زبان و لسانیات، تاریخِ ادبِ ہندی، اصولِ تنقید، رسم الخط، رس، چھند، النکار اور زبانی امتحان جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔قابلِ ذکر ہے کہ اطہر مبین ملا اردو زبان و ادب سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور ادبی حلقوں میں رہبر تماپوری کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔ وہ تعلیمی، ادبی اور تدریسی سرگرمیوں سے بھی وابستہ ہیں۔ ہندی زبان کے اس امتحان میں ان کی کامیابی ان کے علمی و ادبی سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ان کی اس کامیابی پر اساتذہ، اہلِ خانہ، دوست احباب اور علمی و ادبی حلقوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے مزید کامیابیوں اور روشن مستقبل کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments