گلبرگہ میں یومِ دستور کے موقع پر معمارِ دستور ڈاکٹر امبیڈکر کو خراجِ عقیدت
جوائنٹ ڈائریکٹر پریتی دوڈّمنی نے مجسمے پر گلپوشی کی، طلبہ و عہدیداروں نے دیباچۂ دستور پڑھا
گلبرگہ، 27 نومبر (جی چندراکانتھ)
یومِ دستورِ ہند کے موقع پر گلبرگہ میں معمارِ دستور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ سماجی بہبود کی جوائنٹ ڈائریکٹر پریتی دوڈّمنی نے جمعرات کو ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے پر گلپوشی کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر موجود محکمہ کے عہدیداروں، ملازمین، شرکاء اور اسکولی طلبہ نے دستورِ ہند کے دیباچے کی اجتماعی خواندگی کی۔ اس کے علاوہ اسکولی طلبہ میں دستورِ ہند کے دیباچے کی نقول بھی تقسیم کی گئیں، تاکہ نئی نسل میں آئینی اقدار، جمہوری اصولوں اور دستوری حقوق کے تئیں شعور بیدار کیا جاسکے۔اس موقع پر ایس سی۔ایس ٹی ملازمین انجمن کے ریاستی صدر مہیش ہبلی سمیت محکمہ سماجی بہبود کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
Post a Comment