Chennagiri Girl Dies After Swallowing Toy From Snack Packet بچوں کے اسنیکس میں کھلونے، والدین کے لیے لمحۂ فکریہ

کرنچی اسنیکس کا کھلونا نگلنے سے بچی جاں بحق

چنّاگیری میں چار سالہ عالیہ شیخ کی دردناک موت

داونگیرے، 27 نومبر (حقیقت ٹائمز)

  ضلع کے چنّگیری شہر میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں کرنچی اسنیکس کے پیکٹ میں موجود کھلونا نگلنے کے باعث چار سالہ بچی کی موت ہوگئی۔ اس واقعے سے علاقے میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ متوفی بچی کی شناخت عالیہ شیخ (عمر چار سال چار ماہ) کے طور پر کی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بچی اپنے گھر کے قریب واقع ایک دکان سے کرنچی اسنیکس خرید کر کھا رہی تھی۔اسی دوران پیکٹ میں موجود کھلونا اس نے نگل لیا، جس کے بعد اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔بچی کی حالت خراب ہونے پر والدین اسے فوری طور پر تعلقہ اسپتال لے گئے، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔ تاہم علاج کے بعد جب والدین اسے گھر واپس لے کر پہنچے تو اس کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی اور اس نے دم توڑ دیا۔یہ افسوسناک واقعہ چنّاگیری پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔بچوں کے لیے غذائی اشیاء کے پیکٹ میں کھلونوں کی موجودگی اور ان سے وابستہ ممکنہ خطرات کے حوالے سے یہ واقعہ والدین اور متعلقہ اداروں کے لیے بھی تشویش کا باعث بن گیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments