Basavaraj Rayareddy Inaugurates New Govt First Grade College Building in Aland آلند میں فرسٹ گریڈ کالج کی نئی عمارت کا افتتاح

آلند میں سرکاری فرسٹ گریڈ کالج کی نئی عمارت کا افتتاح، 5.26 کروڑ روپے کی لاگت

 بسوراج رائے ریڈی نے کیا افتتاح، طلبہ کو بہتر سہولتوں کی امید

گلبرگہ، 7 نومبر (جی چندراکانتھ)

ضلع گلبرگہ کے تعلقہ آلند میں 5.26 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ سرکاری فرسٹ گریڈ کالج کی نئی عمارت کا ہفتہ کے روز ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم بسوراج رائے ریڈی نے افتتاح انجام دیا۔محکمہ کالج تعلیم کے سال 2023-24 کے کلیان کرناٹک ریجنل ڈیولپمنٹ بورڈ (کے کے آر ڈی بی) کے میکرو اور مائیکرو منصوبے کے تحت اس عمارت کی تعمیر عمل میں آئی ہے۔ نئی عمارت کی تعمیر سے علاقے کے طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر کرناٹک اسٹیٹ پالیسی اینڈ پلاننگ کمیشن کے نائب صدر بی آر پاٹل، رکن قانون ساز کونسل تپنپا کمکنور، مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور دیگر مقامی قائدین بھی موجود تھے۔

0/Post a Comment/Comments