Zehera Naseem Assigned Additional Charge as GESCOM MD زہرہ نسیم کو جیسکام کے ایم ڈی کا اضافی چارج تفویض

زہرہ نسیم نے جیسکام ایم ڈی کا اضافی چارج سنبھال لیا

کلبرگی ڈویژن کی ریجنل کمشنر کو ملی عبوری ذمہ داری

کلبُرگی، 5 مئی (جی چندراکانتھ)

 کلبُرگی ڈویژن کی ریجنل کمشنر زہرہ نسیم نے منگل کے روز جیسکام کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا۔ریاستی حکومت کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق یہ ذمہ داری انہیں اس وقت سونپی گئی جب جیسکام کے موجودہ ایم ڈی کرشن باجپائی کو مرکزی خدمات (سنٹرل ڈیپوٹیشن) پر تعینات کیا گیا، جس کے بعد یہ عہدہ خالی ہوگیا تھا۔حکومت نے عبوری انتظام کے طور پر زہرہ نسیم کو اضافی ذمہ داری سونپتے ہوئے ادارے کے انتظامی امور کو جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی انتظامی صلاحیتوں سے جیسکام کے کام کاج کو مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گی۔

0/Post a Comment/Comments