Yasmin Begum Walekar Appointed Director of Karnataka Minority Directorate یاسمین بیگم والیکار اقلیتی ڈائریکٹوریٹ کرناٹک کی ڈائریکٹر مقرر

یاسمین بیگم والیکار اقلیتی ڈائریکٹوریٹ کرناٹک کی نئی ڈائریکٹر مقرر

جیلانی موکاشی کے تبادلہ کے بعد کلیدی عہدہ پر فوری تقرری نافذ العمل

بنگلورو، 30 اپریل (حقیقت ٹائمز)

ریاستی حکومت نے ایک اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ اقلیتی بہبود کے ڈائریکٹوریٹ میں کلیدی سطح پر تبادلہ و تقرری عمل میں لائی ہے۔ جاری کردہ سرکاری اعلامیہ کے مطابق محکمہ اقلیتی بہبود کرناٹک کے ڈائریکٹر کے عہدہ پر نئی تعیناتی کی گئی ہے۔حکم نامہ کے مطابق محترمہ یاسمین بیگم جی والیکار کو ڈائریکٹر،  اقلیتی ڈائریکٹوریٹ ، بنگلورو کے عہدہ پر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل کمرشیل ٹیکس محکمہ، گلبرگہ مشرقی ڈویژن میں جوائنٹ کمشنر (انفورسمنٹ) کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔اسی کے ساتھ موجودہ ڈائریکٹر  جیلانی ایچ موکاشی کے تبادلہ کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا تھا، جس پر اب نئی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس فیصلہ کا مقصد محکمہ اقلیتی بہبود میں انتظامی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا اور اقلیتی طبقات کی فلاحی اسکیموں کے نفاذ کو بہتر انداز میں آگے بڑھانا ہے۔

0/Post a Comment/Comments