Youth Congress Leader Feroz Pathan Murdered in Dharwad; CCTV Footage Aids Probe فیروز پٹھان قتل معاملہ، سی سی ٹی وی کی بنیاد پر تفتیش جاری

دھارواڑ میں یوتھ کانگریس لیڈر فیروز پٹھان کا بہیمانہ قتل

سی سی ٹی وی میں ملزمان کی تصاویر قید، پولیس نے تفتیش تیز کر دی

دھارواڑ، 11 اپریل (حقیقت ٹائمز) 

 شہر کے ہاشمی نگر علاقے میں یوتھ کانگریس کے جنرل سیکریٹری فیروز پٹھان کو ان کے گھر میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا، جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر کمرے کا دروازہ توڑا اور مہلک ہتھیاروں سے حملہ کر کے انہیں قتل کر دیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس کی بنیاد پر پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔متوفی کے اہل خانہ نے اس قتل کو سیاسی سازش قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ فیرروز پٹھان تیزی سے سیاسی طور پر ابھر رہے تھے، اسی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا گیا۔ خاندان کے مطابق ان کی شادی بھی رواں ماہ 24 تاریخ کو طے تھی اور وہ اس کی تیاریوں میں مصروف تھے۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ شہر کے پولیس کمشنر این۔ ششی کمار نے بھی مقام کا دورہ کر کے تحقیقات کا جائزہ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

0/Post a Comment/Comments