Tumakuru Road Flyover Closure Deferred, Traffic to Continue Normally ٹمکورو فلائی اوور کھلا رہے گا، بندش ٹل گئی

ٹمکورو روڈ فلائی اوور بند نہیں ہوگا

لوڈ ٹیسٹنگ ملتوی، شہریوں کے لیے راحت کی خبر

بنگلورو / ٹمکورو 11 اپریل (حقیقت ٹائمز) 

 بنگلورو ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ نظرِ ثانی شدہ پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ پینیا ایلیویٹڈ ٹمکورو روڈ فلائی اوور (ڈاکٹر شری شیوکمار سوامی جی فلائی اوور) پر مجوزہ لوڈ ٹیسٹنگ کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ نیشنل ہائی وے-4 پر واقع مذکورہ فلائی اوور پر کیبل مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد اس کی مضبوطی جانچنے کے لیے 13 اپریل صبح 5 بجے سے 17 اپریل صبح 11 بجے تک تمام قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند رکھی جائے گی۔تاہم اب ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس حتمی لوڈ ٹیسٹنگ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں پینیا ایلیویٹڈ فلائی اوور پر ٹریفک کی نقل و حرکت حسبِ معمول جاری رہے گی۔بنگلورو ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی الجھن سے بچنے کے لیے تازہ ترین ہدایات پر عمل کریں۔

0/Post a Comment/Comments