Six Pilgrims Drown During Urs in Cauvery River Incident عرس کے دوران کاویری دریا میں حادثہ، چھ زائرین جاں بحق

عرس کے موقع پر کاویری دریا میں دلخراش حادثہ، چھ افراد ڈوب کر جاں بحق

زیارت کے بعد نہانے اترے زائرین گہرے پانی کی نذر، دو افراد کو بچا لیا گیا

میسور 19 اپریل (حقیقت ٹائمز) 

 ضلع میسور کے کے آر نگر علاقے میں واقع کاویری دریا میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا، جہاں چھ افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب عرس کے موقع پر درگاہ کی زیارت کے لیے آئے آٹھ افراد دریا میں نہانے اترے تھے۔

اطلاعات کے مطابق، آٹھ افراد پر مشتمل ایک گروپ درگاہ کے قریب واقع ارکیشورا مندر کے پاس دریا میں تیراکی کے لیے گیا، تاہم اچانک گہرے پانی میں پھنسنے کے باعث چھ افراد ڈوب گئے۔ مقامی لوگوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ دیگر چھ افراد کو بچایا نہ جا سکا۔مرنے والوں کی شناخت یاسین (23)، فاطمہ (30)، ہمایوں (7)، نیہان (19) اور علیم (13) کے طور پر ہوئی ہے،  متوفیوں کا تعلق اوٹی، بنگلورو اور میسورو سے ہے۔جبکہ ایک شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔کے آر نگر پولیس موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔اس سانحہ پر وزیر اعلیٰ سِدارامیا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے پسماندگان کو تعزیت پیش کی ہے، اور متوفیوں کے لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ روپوں کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔

0/Post a Comment/Comments