سُروں کی ملکہ نے دنیا کو الوداع کہہ دیا
آشا بھوسلے کے انتقال سے موسیقی کی دنیا سوگوار
ممبئی، 12 اپریل (حقیقت ٹائمز)
ہندوستانی فلمی دنیا کی لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں جہاں انہیں شدید تھکن اور سینے کے انفیکشن کے باعث داخل کیا گیا تھا۔خاندانی ذرائع کے مطابق آشا بھوسلے کے بیٹے آنند بھوسلے نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آخری رسومات کل شام چار بجے ممبئی کے شِواجی پارک میں ادا کی جائیں گی، جبکہ اہل خانہ اور قریبی افراد کل صبح گیارہ بجے لوئر پریل میں واقع ان کی رہائش گاہ پر آخری دیدار کر سکیں گے۔اسپتال کے ڈاکٹر پرتیت سامدانی نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ آشا بھوسلے نے گزشتہ روز اسپتال میں داخلے کے بعد اپنی پوتی زنائی بھوسلے نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ ان کی طبیعت شدید تھکن اور سینے کے انفیکشن کے باعث خراب ہوئی ہے، تاہم علاج جاری تھا۔آشا بھوسلے نے ہندوستانی فلمی موسیقی میں کئی دہائیوں تک اپنی آواز کا جادو جگایا اور ہزاروں مقبول گیت گائے۔ ان کے انتقال سے موسیقی کی دنیا ایک عظیم دور سے محروم ہو گئی ہے۔
Post a Comment