KSRTC Wins Three National Awards for Innovation and Services کے ایس آر ٹی سی کو تین قومی ایوارڈز

کے ایس آر ٹی سی کی نمایاں کامیابی، قومی سطح کے تین اعزازات حاصل

ٹیکنالوجی، کسٹمر سروس اور ہیومن ریسورس میں بہترین کارکردگی کا اعتراف

نئی دہلی، 10 اپریل (حقیقت ٹائمز) 

 کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) نے اشتہاری شعبے کے ممتاز ایڈورلڈ شو ڈاؤن ایوارڈز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین قومی سطح کے ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔کارپوریشن کو درج ذیل زمروں میں اعزازات سے نوازا گیا:بہترین کسٹمر ایکوزیشن اینڈ ریٹینشن (بس برانڈنگ) ،بہترین ٹیکنالوجی کے استعمال ،ہیومن ریسورس اور صحت سے متعلق اقدامات ۔کارپوریشن کی جانب سے متعارف کردہ اوتار سسٹم کے ذریعے آن لائن ٹکٹ ریزرویشن، نشستوں کی حقیقی وقت میں دستیابی اور کیش لیس یو پی آئی ادائیگی کو نہایت آسان بنایا گیا ہے، جسے عوامی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔اسی طرح کارپوریشن کے انسانی وسائل اور صحت کے شعبوں میں کیے گئے مؤثر اقدامات کے علاوہ امباری اتسو، پَلکی، ایراوت کلب کلاس 2.0 اور اشوامیدھا جیسی بس برانڈنگ مہمات نے بھی عوام کی توجہ حاصل کی، جس کے نتیجے میں ادارے کو یہ اعزازات ملے۔نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں ہلٹ انٹرنیشنل بزنس اسکول کی مارکیٹنگ لیڈر محترمہ ندھی ایس متل نے ایوارڈز پیش کیے۔ اس موقع پر کے ایس آر ٹی سی کی جانب سے پُتور ڈویژن کے ڈویژنل کنٹرولر ایم۔پی۔ سری ہری بابو اور ہاسن ڈویژن کے ڈویژنل کنٹرولر ایس۔ایس۔ دشرتھ نے یہ اعزازات وصول کیے۔کارپوریشن کی اس کامیابی کو ریاست کے ٹرانسپورٹ شعبے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

0/Post a Comment/Comments