Kolar Student Bahiya Naz Scores 593, Secures 100% in Kannada باہیہ ناز کی شاندار کامیابی، کنڑ میں سو فیصد نمبر

کولار کی طالبہ باہیہ ناز کی نمایاں کامیابی، دوم پی یو سی میں 593 نمبر حاصل

کنڑ مضمون میں سو فیصد اسکور، مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ

کولار 11 اپریل (شبیر احمد) 

ضلع کولار کی باصلاحیت طالبہ باہیہ ناز نے  پی یو سی سال دوم (پری یونیورسٹی) امتحانات میں 593 نمبر حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی درج کی ہے۔ وہ کامرس (شعبہ سے تعلق رکھتی ہیں اور شہر کے سری دانمّا چنّپّا پی یو کالج کی ہونہار طالبہ ہیں۔باہیہ ناز کی کامیابی کی سب سے نمایاں خصوصیت کنڑ زبان میں ان کی غیر معمولی کارکردگی ہے۔ انہوں نے دسویں جماعت میں کنڑ مضمون میں 125 میں سے مکمل 125 نمبر حاصل کیے تھے، اور اب دوم پی یو سی امتحان میں بھی کنڑ میں سو فیصد نمبر حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا ایک اور ثبوت پیش کیا ہے۔ان کے والدین، انصار اور تبسم کے مطابق، باہیہ ناز پہلی جماعت سے ہی کنڑ مضمون میں مسلسل مکمل نمبر حاصل کرتی آ رہی ہیں، جو ان کی محنت، دلچسپی اور یکسوئی کا مظہر ہے۔رواں سال کے امتحانات میں باہیہ ناز نے اکنامکس اور انگریزی کے علاوہ تقریباً تمام مضامین میں سو فیصد نمبر حاصل کر کے اپنی غیر معمولی ذہانت اور تعلیمی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ان کی اس شاندار کامیابی پر کالج کے اساتذہ، والدین اور دوستوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments