Al-Rehan PU College Records 100% PUC Results in Sira الریحان کالج سرا کا صد فیصد نتیجہ، طلبہ کی بہتر کارکردگی

الریحان پی یو کالج سرا میں پی یو سی نتائج، ادارہ نے صد فیصد کامیابی درج کی

اردو، کنڑا اور سائنس مضامین میں طلبہ کی نمایاں کارکردگی

سرا، 10 اپریل (ارشاد احمد)

شہر سرا کے معروف تعلیمی ادارہ الریحان پی یو کالج نے پی یو سی سال دوم 2026 کے امتحانات میں صد فیصد نتائج حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی درج کی ہے، جس پر اساتذہ، طلبہ اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔نتائج کے مطابق، طالبہ مسکان نے اردو مضمون میں 100 فیصد نمبر حاصل کرکے یہ ثابت کیا کہ اردو میں بھی اعلیٰ کارکردگی ممکن ہے۔ اسی طرح کوثر، شمانیہ فاطمہ، صدیق النساء اور صالحہ کملین نے بھی اردو میں 99 نمبرات حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔دوسری جانب کنڑا مضمون میں ریحانہ بانو نے 600 میں سے 591 نمبر حاصل کرتے ہوئے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کالج میں اول مقام حاصل کیا۔سائنس مضامین میں بھی طلبہ نے عمدہ کارکردگی پیش کی۔ افرا انجم نے فزکس میں 96 اور کیمسٹری میں 98 نمبرات حاصل کیے، جبکہ عذرا فاطمہ نے ہندی میں 98 اور کیمسٹری میں 99 نمبر حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی۔اس موقع پر الریحان ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر پروفیسر محمد محوی صدیقی (معروف بہ محمد ایوب)، نائب صدر محترمہ ریاض النساء، اساتذہ کرام اور طلبہ کے والدین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

0/Post a Comment/Comments