Ramzan Ration Kits Distributed Among Needy in Chikkamagaluru چکمگلور میں رمضان راشن کٹس کی تقسیم

چکمگلور میں رمضان کے موقع پر مستحقین کے لیے راشن کٹس کی تقسیم

انجمن خدام ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمتِ خلق، عید کی خوشیوں میں سب کو شریک کرنے کی کوشش

چکمگلور، 18 مارچ (فیروز نشیمن)

چکمگلور کے معروف فلاحی ادارے انجمن خدام ویلفیئر چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک کے موقع پر مستحقین اور ضرورت مند خاندانوں میں راشن کٹس تقسیم کی گئیں۔یہ ادارہ طویل عرصے سے خدمتِ خلق کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ ٹرسٹ کی جانب سے 24x7 ایمبولینس سہولت، معذور افراد کے لیے ماہانہ پنشن، ایمرجنسی طبی خدمات اور دیگر رفاہی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الفطر کے پیش نظر مستحق خاندانوں میں راشن کٹس فراہم کی گئیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔راشن کٹس کی تقسیم تقریب میں ٹرسٹ کے عہدیداران الحاج شیخ فریدالدین، الحاج محمد حنیف (صدر)، ڈاکٹر آغا گلریز (خازن) اور الحاج شکیل احمد (سکریٹری) نے شرکت کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے مستحقین میں راشن کٹس تقسیم کیں۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ رمضان المبارک ہمدردی، ایثار اور خدمتِ خلق کا مہینہ ہے، اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا ایک عظیم فریضہ ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ رفاہی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

0/Post a Comment/Comments